پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر نئے ملی نغمے کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ "جب سرزمیں نے پکارا، سوچا نہ ہم نے دوبارہ” کے عنوان سے جاری یہ نغمہ جذبہ حب الوطنی، قومی ولولے اور اتحاد کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
یہ نغمہ محض ایک گیت نہیں بلکہ قربانی، عزم اور سربلندی کا پیغام لیے ہوئے ہے۔ معرکۂ حق کے دوران ظاہر ہونے والے قومی جذبے کو موسیقی اور شاعری کے ذریعے خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
نغمے کو علی عظمت، عمیر جسوال اور عاصم اظہر نے اپنی ولولہ انگیز آوازوں میں پیش کیا ہے، جو قومی یکجہتی اور اتحاد کا پیغام ہر مصرعے میں واضح کرتے ہیں۔
یہ ملی نغمہ یوم آزادی و معرکہ حق 2025 کی مرکزی تقریب میں شاندار انداز میں پیش کیا جائے گا، جس میں پاکستان کی سربلندی اور وقار کے عزم کی جھلک بھی نمایاں ہوگی۔
پاکستان کا 79 واں یوم آزادی، نئے ملی نغمہ کا پرومو جاری
