پاکستان اور بھارت میں کشیدہ صورتحال اور جنگ کے خطرات منڈلانے پر سرمایہ کار خوفزدہ ہو گئے۔۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار فروخت کے شدید دباؤ سے شروع ہوا اور اختتام تک مندی کا راج رہا۔۔
100 انڈیکس 3 ہزار 545 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو منگل کو ایک لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہنا ہے کہ اس کمی کی وجہ آئندہ چند روز میں بھارت کے پاکستان پر ممکنہ حملے کی خبریں ہیں۔۔ سرمایہ کار پاکستان کے خلاف ممکنہ بھارتی فوجی کارروائی سے پریشان ہیں، وزیر اطلاعات کی پریس بریفنگ کے بعد خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اطلاعات کے اس بیان کے بعد مارکیٹ دباؤ میں ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔
عارف حبیب لمیٹڈ میں ریسرچ کی سربراہ ثنا توفیق نے بھی اس گراوٹ کا بنیادی سبب بھارت اور پاکستان کے درمیان جغرافیائی سیاسی تناؤ کو قرار دیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 49 کروڑ حصص کی تجارت ہوئی۔۔ کاروباری سودے 31 ارب روپے میں طے پائے ۔۔۔
سرمایہ کاروں کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا نقصان ہوا جو مقامی کرنسی میں 428 ارب روپے ہے۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 528 ارب روپے رہ گئی۔