وشوا گرو بننے کے دعویدار بھارت کے رکھوالے ہی آہستہ آہستہ بکھرتے جا رہے ہیں۔ ابھی پاکستان کے ہاتھوں شکست ہارنے کا غم تازہ ہی تھا کہ ایک اور خوفناک سچ سامنے آ گیا۔
بڑھتی ہوئی آتما ہتھیائیں۔۔ 45 دن میں 4 خودکشیوں نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ خودکشیاں کوئی عام نہیں بلکہ بھارت کے محافظوں کی ہیں۔
25 جون کانپور
بھارئی فضائیہ کے ریٹائرڈ ہریندر کمار نے معاشی حالات اور بیروزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کر لی
22 جولائی اودہم پور بیس
22 سال کے ایئرمین شبھم سنگھ پرمار نے ڈیوٹی کے دوران خود پر رائفل چلا دی۔ خود کشی کی نہ کوئی وجہ بتائی اور نہ ہی کوئی چٹھی چھوڑی
30 جولائی آگرہ
فلائٹ لیفٹننٹ اپنے کمرے میں پھانسی پر لٹکا ملا۔
8 اگست گورکھپور
ڈی ایس جوان نے اپنے پیٹ میں گولی مار کر اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وجہ بھائیوں سے جھگڑا تھا۔