فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا واضح اشارہ ہے:بلوم برگ

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ۔۔۔ امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی فوجی قیادت میں قربتیں اور صدر ٹرمپ کا پاکستان کی جانب جھکاؤ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا واضح اشارہ ہے۔۔

حالیہ دو ماہ میں آرمی چیف کا یہ دوسرا دورہ امریکہ ہے۔ پہلے دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ظہرانے کی ذاتی دعوت پر وائٹ ہاوس بلوایا تھا۔

بلوم برگ نے لکھا ہےکہ بطور آرمی چیف عاصم منیر کو پاکستان کی طاقت ور شخصیت کے طور پر جاتا اور سمجھا جاتا ہے، خارجہ پالیسی، معیشت اور حساس ملکی معاملات پر ان کی بات ہی حتمی ہوتی ہے۔

جریدے نے لکھا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف پاک بھارت جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کےکردار کو سراہتے ہیں، جب کہ بھارتی وزیراعظم مودی تاحال یہ ماننے کو ہی تیار نہیں کہ جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار تھا۔۔ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا سمیت خطےکے دیگر ملکوں سے کم تجارتی ٹیرف لگائے ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے