پیرس: بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس نے اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایفل ٹاور کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی، انسانی حقوق کے کارکن اور سماجی تنظیمیں شریک ہوں گی۔
فورم کے صدر زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی، اور بھارت کے یومِ آزادی کے دن مظاہرہ کرنے کا مقصد کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
جنرل سیکرٹری راجہ طاہر نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لانا ضروری ہے تاکہ عالمی برادری کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا علم ہو۔