کیل : نیلم وادی کے کیل علاقے میں نیلم کلچرل فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج اور آزاد کشمیر کلچرل اکیڈمی نے بھرپور حصہ لیا۔ اس رنگا رنگ میلے میں اسکول بچوں کے ٹیبلو، کالج طلبہ کے شینا گیت، اور روایتی گٹکا رقص نے ماحول کو خاص رنگ دیا ۔
فیسٹیول کے دوران جشن آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر جوشیلے تقاریر کی گئیں، جن میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔
مہمان خصوصی چیف سیکرٹری خوشحال خان نے انعامات تقسیم کیے اور عوام نے افواج پاکستان کو تاریخی فتح پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس میلے نے نہ صرف آزاد کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کیا بلکہ علاقے کی تاریخی اہمیت اور قدرتی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانے کا بھی اہم پیغام دیا۔