اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی اُمور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہاہے جس کا حققیت سے کوئی تعلق نہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں وزیر مملکت طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ یہاں کی پولیس کےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کوہضم نہیں ہورہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پروپیگنڈاکرنے والے عناصر کوبے نقاب کرناہماری ذمہ داری ہے، دشمن کی طرف سےجھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کوفنڈنگ ہو رہی ہے،سوشل میڈیاپرپاکستان کےخلاف نفرت انگیز ایجنڈاپیش کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی اُمور کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل بغیرتصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیاپرشیئرنہ کریں،آزاد کشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
طارق فضل چودھری نے کہا کہ ہم دل سے آزاد کشمیر کے شہریوں کی عزت کرتے ہیں، اور قائداعظم محمد علی جناح کے قول ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ پر وطنِ عزیز کا ہر بچہ ایمان رکھتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وجوان نسل بغیرتصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیاپرشیئرنہ کریں، دھیرکوٹ گاڑی پرحملے کی ویڈیو کومنفی اندازمیں پیش کیا گیا، ویڈیومیں تاثردیا گیا گاڑی پرحملہ راولپنڈی میں ہوا،جعلی ویڈیوزکےذریعے اسلام آبادپولیس کوبدنام کیاجارہاہے، وزیراعظم نے 5رکنی کمیٹی کومظفرآباد بھیجا،ہم نے تحریری معاہدہ کیا۔
طلال چودھری
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پرانی ویڈیوزکوسوشل میڈیا پرڈرامائی اندازمیں پیش کیا جا رہا ہے،باغ ہسپتال کی ویڈیوز میں راولپنڈی کا ہسپتال بتایاگیا،آزادکشمیر میں مذاکرات کے دوران جعلی خبریں سوشل میڈیاپرپھیلائی جاتی رہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورکشمیرکےرشتے کوکسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے،اسلام آباد میں کسی قومیت کے ساتھ کوئی تفریق نہیں کی جاتی ہے۔
