نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد ضبطگی کے اختیارات مل گئے

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے رولز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا جس کے تحت ایجنسی کو جائیداد منجمند کرنے کے اختیارات حاصل ہو گئے۔۔

جائیداد منجمند کرنے یا بحالی کے لیے اجازت ایجنسی کے سربراہ سے اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔۔ این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی۔۔ ایجنسی پیکا ایکٹ، تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات کی تحقیقات کرنے کی مجاز ہو گی۔۔

این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی۔۔ آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ ابیوز کا یونٹ بھی ایجنسی کے ماتحت قائم کیا جائے گا۔۔

سورس رپورٹ پر انکوائری یا انویسٹی گیشن شروع کی جا سکے گی۔۔ انکوائری یا انویسٹیگیشن کے لیے ڈائریکٹرز جنرل کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔۔

ایجنسی کے اہلکاروں اور افسران کیلئے مخصوص لئے یونیفارم ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔۔ادارے میں خود احتسابی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔۔

وزارت داخلہ نے رولز کے اجراء کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی کو ارسال کر دیا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے