Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پنجاب پولیس نے رواں سال میں ایک لاکھ 53ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کیے

نومبر 27, 2026

ایم کیو ایم کو محکمہ داخلہ سندھ سے ریلی کی اجازت نہ ملی

نومبر 27, 2026

وزیراعظم فیول ریلیف سکیم:پنجاب بھر میں ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد شہری رجسٹرڈ

نومبر 27, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»مانتے ہیں شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترے ، کچھ میچز میں غلطیاں کیں، مضبوط کم بیک کریں گے: محمد رضوان
پاکستان

مانتے ہیں شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترے ، کچھ میچز میں غلطیاں کیں، مضبوط کم بیک کریں گے: محمد رضوان

EditorBy Editorفروری 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم قبول کرتے ہیں کہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ اب سخت محنت کرکے واپس آئیں گے۔ 

بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد بعد میچ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی قوم کے سامنے اچھا کھیلنا چاہتے تھے، لیکن توقعات پر پورا نہیں اُتر سکے۔

انہوں نے اپنی غلطیوں سے سیکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’ہم نے پچھلے کچھ میچز میں غلطیاں کیں، لیکن امید ہے ہم ان سے سیکھیں گے۔ اب ہمارا اگلا دورہ نیوزی لینڈ ہے اور وہاں ہم اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان میں نیوزی لینڈ کے خلاف جو غلطیاں ہوئیں، ہم ان سے سبق لیں گے اور نیوزی لینڈ میں بہتر کھیل پیش کریں گے۔‘

محمد رضوان نے ٹیم میں انجری مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا، ’جو کھلاڑی آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں پچھلے کچھ مہینوں سے اچھا پرفارم کر رہے تھے، وہ ٹیم کا حصہ تھے لیکن اچانک کسی کھلاڑی کا انجری کا شکار ہونا ٹیم پر اثر انداز ہوتا ہے۔‘

انکا کہنا تھا کہ ’کمبی نیشن اچھا بنا ہوا تھا لیکن صائم ایوب کی انجری نے پلان خراب کردیا۔ بحیثیت کپتان میں اس پہلو کو بھی دیکھتا ہوں، لیکن یہ کوئی بہانہ نہیں۔‘

پاکستان کی بینچ اسٹرینتھ کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا، ’یہ ایک مشکل سوال ہے۔ پاکستان کی بینچ اسٹرینتھ کو بہتر بنانے کےلیے ہمیں پانچ ٹیموں کے پاکستان کپ کو دیکھنا ہوگا۔‘

انہوں نے کہا، ’اگر ہم پاکستان کرکٹ کو اعلیٰ معیار پر لے جانا چاہتے ہیں تو ہمیں شعور اور پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینا ہوگا۔ چیمپئنز کپ میں ہمیں کچھ معیار نظر آتا ہے، لیکن مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

اپنی اور ٹیم کی مجموعی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا، ’ہم سب بہت مایوس ہیں۔ ہم یہاں اپنی قوم کےلیے کھیل رہے ہیں، پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نے اچھا نہیں کھیلا، لیکن ہم مزید محنت کریں گے اور مضبوط کم بیک کریں گے۔‘

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پنجاب پولیس نے رواں سال میں ایک لاکھ 53ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کیے

    نومبر 27, 2026

    ایم کیو ایم کو محکمہ داخلہ سندھ سے ریلی کی اجازت نہ ملی

    نومبر 27, 2026

    وزیراعظم فیول ریلیف سکیم:پنجاب بھر میں ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد شہری رجسٹرڈ

    نومبر 27, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.