نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے 15اور 16 اگست کو مون سون اور سیلاب کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیئے
گزشتہ 48 گھنٹوں میں ملک بھر میں مون سون کے باعث 332 افراد جاں بحق ہوئے اور 165 افراد زخمی ہوئے۔۔
دو روز میں سیلاب کے باعث خیبرپختونخواہ میں 312 افراد جاں بحق ہوئے اور 143 افراد زخمی ہوئے۔۔
آزاد کشمیر میں 11 افراد جانبحق اور 4 زخمی ہوئے۔۔گلگت بلتستان میں 9 افراد جانبحق جبکہ 18 زخمی ہوئے۔۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 168 گھر تباہ جبکہ 153 مویشی ہلاک ہو گئے۔۔
26 جون سے جاری مون سون میں اب تک ملک بھر میں 645 افراد جانبحق جبکہ 905 زخمی ہوئے