مفتی کفایت اللہ کے گھر بیٹے کی فائرنگ ، دوسرا بیٹا اور بیٹی جاں بحق، جے یو آئی رہنما اہلیہ سمیت زخمی

مالاکنڈ : مالاکنڈ میں فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں جبکہ دو افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔ایک بیٹے نے فائرنگ کرکے دوسرے بیٹے اور بیٹی کو شہید کردیا جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوئیں۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے