فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی برسلز میں گفتگو۔۔ تبدیلی سے متعلق افواہوں کوسراسر جھوٹ قراردےدیا۔۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ افواہیں پھیلانےوالے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔۔ خدانے مجھے ملک کا محافظ بنایااس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں۔۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو چین،امریکہ سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنےکاطویل تجربہ ہے۔۔ ایک دوست کےلیے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے۔۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی امن کی خواہش حقیقی ہے اسی لیے نوبیل انعام کےلئے نامزدکرنےمیں پہل کی۔۔ باقی دنیا صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کےلیے نامزد کرنےمیں پاکستان کی پیروی کر رہی ہے۔۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت پراکیسز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔۔افغان حکومت طالبان کو پاکستان میں دھکیلنےکی کوشش بند کرے۔۔ ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ ہم پر واجب ہے۔۔
اوورسیز پاکستانیوں نےبرسلز میں فیلڈمارشل عاصم منیرکا جنگ کے فاتح کے طورپراستقبال کیا۔۔ ایونٹ میں کئی گھنٹے کھڑے ہوکردور دور سےآنےوالے پاکستانیوں سےملتے رہے۔۔
فیلڈ مارشل عاڈم منیرکو مشورہ بھی دیا گیا کہ ایک ساتھ اتنے لوگوں سے ملنا بدانتظامی پیداکرےگا تاہم آرمی چیف نے کہا کہ لوگ دور دور سے آئے ہیں ان کا دل کیسے توڑا جاسکتا ہے۔۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیرجب تک آخری پاکستانی ہاتھ ملا کر رخصت نہیں ہوا کھڑے رہے۔۔
فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے وزیراعظم کے خلوص کے ساتھ 18،18گھنٹے کام کرنےکو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے جنگ کے دوران جس عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے