صوابی میں بادل پھٹنے کے بعد پاک فوج کا فوری رسپانس، امدادی ٹیمیں سرگرم

صوابی: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جاری شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ بونیر، شانگلہ اور سوات کے بعد صوابی بھی طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوا ہے۔

صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے ڈلورائی میں بادل پھٹنے کے باعث شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو فوری مدد کی ضرورت پیش آئی۔ اس صورتحال کے پیش ِنظر پاک فوج کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور فوری رسپانس کے تحت فوجی دستوں نے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی۔

تحصیل ٹوپی کے متاثرہ علاقوں ڈلورائی ، سرکوئی اور بادہ میں پاک فوج کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کاروائیاں کی گئیں ۔پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں پختون عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے