بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہواؤں کی انٹری،23 سے27اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں۔۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی کی ہے۔۔

23 سے 27 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا میں بارشوں کا امکان ہے۔

خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں بھی موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور باجوڑ بھی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ سکتے ہیں۔۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، خضدار، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پنجگور اور کیچ میں بارشوں کی توقع ہے۔۔

پنجاب میں بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے