وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے دورہ پہ آئے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی۔۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کابینہ کے سینئر وزراء اور مشیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔۔
وزیر اعظم نے چین کی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی ترقی کے تحفظ میں پختہ حمایت کو سراہا اور چین کے بنیادی معاملات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان اپنی آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔۔ یہی دونوں ممالک کی قیادت کا وژن اور عوام کی خواہش ہے:۔۔
وزیرِاعظم نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت اور پاک-چین آہنی دوستی کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔
وزیر اعظم نے بیجنگ کے اپنے گزشتہ دورے کے دوران صدر شی جن پنگ سے ہونے والی انتہائی خوشگوار اور مفید ملاقات کو یاد کیا اور کہا کہ اپنے آئندہ دورہ تیانجن اور بیجنگ کا منتظر ہوں۔۔
وزیر اعظم اپنے دورہ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ساتھ ساتھ چین کی عوامی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسدادِ فسطائیت جنگ کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا اس دورے کے دوران صدر شی جن پنگ، وزیرِاعظم لی چیانگ اور دیگر اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔۔ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، آئی سی ٹی، زراعت، صنعتی ترقی، معدنیات اور دیگر اہم شعبوں میں چین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔۔
شہباز شریف نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور علاقائی روابط کو بڑھانے میں سی پیک کی اہمیت پر زور دیا اور سی پیک کے فیز۔ٹو کی مستحکم پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔۔
چینی وزیرِخارجہ وانگ ای نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین پاکستان کو ایک آہنی دوست اور آل ویدر اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے۔۔
چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو تعاون اور اشتراک کی نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔۔۔ وانگ ای نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے پختہ عزم کو سراہا
انہوں نے کہا چین پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو فروغ دیتا رہے گا۔۔
