سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، صرف 2.77 فیصد امیدوار پاس

اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025ء کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، صرف 2.77 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025ء کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، ویب سائٹ پر فہرست بھی جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں پاس امیدواروں  کی شرح 2.77 فیصد رہی، سی ایس ایس کیلئے 18،139 امیدواروں میں سے 12 ہزار 792 افراد نے امتحانات میں حصہ لیا تاہم 354 نے کامیابی حاصل کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے