علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر جسٹس شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔

عدالت میں جمع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف 3 مقدمات درج ہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا آج تک کی معلومات کے مطابق کل یہی 3 مقدمات اور ایک ایف آئی اے انکوائری ہے۔

عدالت عالیہ نے رپورٹ جمع کروانے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔ درخواست شہری شاہریز خان نے اکتوبر 2024 میں دونوں بہنوں کی گرفتاری کے دوران دائر کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے