بہنوں سے خدمت کروانی ہے، جائیداد میں حصہ نہیں دینا، قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا، اللہ کے حکم سے کیسے انکار ہو سکتا ہے؟سپریم کورٹ

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کیخلاف بھائی کی درخواست خارج کردی، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا کہ بھائی نے بہنوں سے خدمت کروانی ہے جائیداد میں حصہ نہیں دینا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا کہ بھائی نے بہنوں سے خدمت کروانی ہے جائیداد میں حصہ نہیں دینا، بہنیں کھانا بنا کر دیتی ہے گھر کی صفائی کرتی ہیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا گیا ہے، قرآن کے حکم سے کیسے انکار ہو سکتے ہیں، جائیداد کی تقسیم نامہ پر بہن کے دستخط نہیں ہے۔

وکیل بھائی شہاب نے کہا کہ بہن مریم کو حصہ دیا ہے وہ کہتی ہے حصہ کم ملا ہے، عدالت نے بہن کے حصے کیخلاف بھائی کی اپیل خارج کردی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے