گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن کی ایم ایس اردو کی طالبہ دوسری منزل سے گر کر جاں بحق

فیصل آباد: گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن کی طالبہ دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے طالبہ کی خودکشی یا قتل کے پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سمندری کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں بی ایس اردو کی 19 سالہ طالبہ دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔

چک 142 کے رہائشی محمد اعظم کی بیٹی ماہم مرجان بی ایس اردو سیکنڈ سمیسٹر کی طالبہ تھی، سوموار کی صبح وہ اردو بلاک کی دوسری منزل سے نیچے گری، جس کے نتیجے میں اس کا سر اور چہرہ بری طرح زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی طالبہ کو فوری طور پر سول اسپتال سمندری منتقل کیا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے