آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا.. بھارتی ڈیم تھین اپنی گنجائش کے مطابق 97فیصد تک بھر چکا ہے جس کے سپل ویز کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں.. بالائی علاقوں میں ممکنہ بارشوں اور بھارتی ڈیم سے پانی کے ممکنہ اخراج کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کی توقع ہے۔۔

این ڈی ایم اے کے مطابق تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا بہاؤ متوقع ہے۔۔ پیر پنجال رینج کے نالوں بشمول بین، بسنتر اور ڈیک میں بھی اونچے درجے کا بہاؤ اور سیلابی صورتحال خطرناک ہو سکی ہے۔۔

دریائے راوی میں جسر کے مقام پر بہاؤ 1لاکھ15 ہزار ریکارڈ کیا گیا جو کہ ممکنہ طور پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 50 کیوسک تک بڑھ سکتا ہے۔۔ شاہدرہ کے مقام پر راوی کا بہاؤ 50ہزار150 کیوسک ریکارڈ جو کہ تھین ڈیم کے سپل ویز کھلنے کی صورت میں 90 ہزار کیوسک پر پہنچ سکتا ہے۔۔

ممکنہ بارشوں اور ڈیم سے اخراج کی صورت میں دریائے راوی کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔۔ شہری دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے