اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے جو 4 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اس دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ایجنڈے میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے اہم ملاقاتیں شامل ہیں، جن میں پاک–چین اسٹریٹیجک تعلقات، سی پیک منصوبوں، تجارت اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بیجنگ میں قیام کے دوران وزیراعظم ایک عالمی فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جہاں وہ دنیا کے متعدد سربراہان مملکت کے ساتھ موجود ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی توانائی فراہم کرے گا اور خطے میں بدلتے سیاسی منظرنامے کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔
