کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، ویڈیو سامنے آگئی

کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، ویڈیو سامنے آگئی

وہاڑی میں کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا دل کا  دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

کبڈی کے کھلاڑی ماکھا جٹ کو وہاڑی میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ گر گئے اور بعدازاں  انتقال کرگئے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکرٹری محمد سرور رانا  نے ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا.

سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن محمد سرور  کا کہنا ہے کہ  افسوسناک واقعہ ہمارے علم میں آیا ہے، نوجوان کھلاڑی کے میدان میں انتقال پر بہت افسوس ہوا، دعا ہے کہ اللہ اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے