چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسیطن کو تسلیم کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئےکہاموجودہ حالات میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا کہ جن ممالک کا اسرائیل پراثرورسوخ ہےوہ اپنی ذمہ داری ادا کریں،فلسطین پرفلسطینیوں کی حکمرانی کے اصول پرحقیقی معنوں میں عمل ہونا چاہیے۔
چینی ترجمان نےمزیدکہا جنگ کے بعدتعمیرِ نو کےانتظامات میں فلسطینی قوم کےجائزحقوق کا تحفظ کیا جائے،دو ریاستی حل پربغیرکسی کمزوری کےقائم رہنا ضروری ہے،بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں۔