موجودہ حالات میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

جنگ بندی کے بعد پہلی بار اسرائیلی فوج کے جنوبی غزہ میں انخلا کے احکامات، ہزاروں فلسطینی متاثر

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسیطن کو تسلیم کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئےکہاموجودہ حالات میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا کہ جن ممالک کا اسرائیل پراثرورسوخ ہےوہ اپنی ذمہ داری ادا کریں،فلسطین پرفلسطینیوں کی حکمرانی کے اصول پرحقیقی معنوں میں عمل ہونا چاہیے۔

چینی ترجمان نےمزیدکہا جنگ کے بعدتعمیرِ نو کےانتظامات میں فلسطینی قوم کےجائزحقوق کا تحفظ کیا جائے،دو ریاستی حل پربغیرکسی کمزوری کےقائم رہنا ضروری ہے،بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے