ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا،فائنل تک رسائی کے لیےگرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔
پاکستان اورسری لنکا کا میچ ڈو آر ڈائی بن گیا،سپرفورمیں دونوں ٹیموں کاٹاکرا آج ابوظبی میں ہوگا،آخری 5میچزمیں سری لنکا نےپاکستان کوشکست دی۔
گرین شرٹس کی ایک اورشکست کے بعد اگرمگر کا کھیل شروع ہوجائےگا،سپرفورمرحلے میں گرین شرٹس اور لنکن لائنز ایک ایک میچ ہار چکے۔
اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا کھلاڑی پراعتماد ہیں،سری لنکا کیخلاف میچ جیتیں گےسری لنکن کپتان کاکہنا تھا پاکستان کے خلاف میچ انتہائی اہم ہے،کوشش ہوگی اگلے دونوں میچ جیت کر فائنل میں جائیں۔
باہمی مقابلوں میں پاکستان کو تیرہ دس کی برتری حاصل ہے،لیکن یاد رہے،آخری پانچ میچز میں سری لنکا نے میدان مارا۔