ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد دورۂ بنگلہ دیش کیلئے اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

Major changes likely in squad for Bangladesh tour after T20 World Cup

لاہور – ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد دورۂ بنگلہ دیش کے لیے قومی اسکواڈ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوپنر صائم ایوب اور آل راؤنڈر محمد نواز کو دورۂ بنگلہ دیش کے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور نسیم شاہ بدستور ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ صائم ایوب کی جگہ حسن کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اسپن ڈیپارٹمنٹ میں ابرار احمد کے ساتھ فیصل اکرم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ پریزیڈنٹ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سفیان مقیم کو زیرِ غور نہیں لایا گیا۔

مزید برآں سعد مسعود بھی ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کے امیدوار قرار دیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی شدہ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک یا دو روز میں متوقع ہے، جس کے بعد دورۂ بنگلہ دیش کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے