بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو ان کے شاندار فلمی سفر کے 33 سال بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پہلا نیشنل فلم ایوارڈ دے دیا گیا۔ اداکاری کے میدان میں تین دہائیوں سے زیادہ کا وقت دینے کے باوجود، شاہ رخ خان کو اب تک یہ سرکاری اعزاز نہیں ملا تھا۔
اس سال کی 71 ویں نیشنل فلم ایوارڈ 2025 میں شارخ خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دے دیا گیا۔ اسی کیٹیگری میں اداکار وکرانت میسی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، جب کہ اداکارہ رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔
ایوارڈز کی یہ تقریب بھارت میں 1954 سے ہر سال منعقد کی جا رہی ہے، جس میں فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو مختلف کیٹیگریز میں سرکاری اعزازات دیے جاتے ہیں۔ اس بار بہترین فیچر فلم کا اعزاز بارہویں فیل کو ملا جبکہ مقامی زبانوں یعنی تامل، تیلگو، گجراتی اور دیگر زبانوں کی فلموں کو بھی مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔