Homeدرابن میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 13خوارج ہلاک درابن میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 13خوارج ہلاک ستمبر 24, 2025ستمبر 24, 2025byEditor ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن درابن میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا ، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کیا گیاہے ، مارے گئے دہشتگرد درابن میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج درابن میں دسمبر2023ء کے خودکش حملے میں سہولت کاری میں ملوث تھے، یہ دہشتگردسرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں خارجی دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے About The Author Editor See author's posts
خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی یافتہ 31 خوارج ہلاک خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے…
سینیٹ اجلاس میں عمران خان کی صحت کے معاملے پر احتجاج، اپوزیشن کی سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی…
معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے: شہباز شریف اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ پاکستان…