Homeدرابن میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 13خوارج ہلاک درابن میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 13خوارج ہلاک ستمبر 24, 2025ستمبر 24, 2025byEditor ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن درابن میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا ، ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کیا گیاہے ، مارے گئے دہشتگرد درابن میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج درابن میں دسمبر2023ء کے خودکش حملے میں سہولت کاری میں ملوث تھے، یہ دہشتگردسرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں خارجی دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے About The Author Editor See author's posts
موٹر و ے گینگ ریپ کیس: ایلون مسک کی پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے پاکستان کے عدالتی فیصلے کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے موٹر و…
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلانے کا امکان، 27 ویں آئینی ترمیم پر غور ہوگا وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 27…
خام اسٹیل مارکیٹ کا کارٹل بےنقاب،سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری خام اسٹیل مارکیٹ میں کارٹل بے نقاب مسابقتی کمیشن کی انکوائری مکمل، کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری…