پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش کو11رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں بھارت سے 28 ستمبر کو مقابلہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم20 اوورز میں 124 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، جس میں شمیم حسین 30 رنز بنا کر سرفہرست رہے ، سیف حسن 18، نور الحسن 16، مہدی حسن 11، تنظیم حسن 10 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب بیٹنگ میں کارکردگی نہ دکھا سکے لیکن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ، ان کے علاوہ محمد نواز نے بھی ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے جس میں محمد حارث 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے 25 ، سلمان آغا نے 19 ، فہیم اشرف نے 14 ، شاہین شاہ آفریدی نے 19 اور فخر زمان نے 13 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 ، مہدی حسن اور راشد حسین نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مصتفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔