وزارت غذائی تحفظ نے حالیہ سیلاب سے زراعت کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ پنجاب میں 24 لاکھ ایکٹر پر فصلیں تباہ ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر کپاس کو 5.2 فیصد اور گنے کی فصل کو 13 فیصد نقصان پہنچا۔
دستاویز کے مطابق 2 لاکھ 74ہزار ایکٹر رقبے پر گنے کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا، چاول کی فصل کا 15.5 فیصد نقصان، 9 لاکھ 98 ہزارایکٹررقبہ تباہ ہوا۔ 2 لاکھ 42 ہزار ایکٹرمکئی، 9 فیصد چارا اور12 فیصد تل کی فصل تباہ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب نے 44 فیصد سبزیوں اور ساڑھے 12 فیصد باغات کو تباہ کیا، سیلاب میں بیچ بہہ جانے سے گندم کی قمیت میں اضافے کا خدشہ ہے، ربیع سیزن میں گندم کی بوائی میں تاخیر سےدرآمد پر انحصار بڑھ سکتا ہے۔ پیداوارمیں کمی،بیجوں کی قیمت میں اضافہ گندم درآمد سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔
ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق پنچاب میں سیلاب سے 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، بروقت ویکسنیشن نہ ہونے کی صورت میں جانوروں میں لپی اسکن سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔