اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان فوری طور پر تاحکم ثانی نافذ

امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا۔

امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان فوری طور پر تاحکم ثانی نافذکردیاگیا،جیل کے اطراف مختلف مقامات پر آٹھ پولیس ناکے لگائے جائیں گے،ناکے داہگل، گیٹ ون، گیٹ فائیو،فارماسیوٹیکل فیکٹری، گورکھپور، چکری اور ٹھلیاں میں قائم کیے جائیں گے۔

سیکیورٹی کیلئےمجموعی طور پر 435 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے،داہگل سے گورکھپور تک تمام پٹرول پمپس،ہوٹلز اوردکانیں بند کروائی جائیں گی،سیکیورٹی سپرویژن کی ذمہ داری ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کو سونپی گئی ہے،سیکیورٹی انتظامات کیلئے رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے