غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 50 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ میں بین الاقوامی فورس: پاکستانی فوجی دستہ بھی شامل ہو سکتا ہے — اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

غزہ: 24 گھنٹے کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 50 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی وحشیانہ بربریت اور ظلم و ستم میں کمی نہ آسکی، صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں نے غزہ میں تباہی مچا دی، ہر طرف کھنڈرات کے مناظر نظر آتے ہیں۔

اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ سٹی میں انفراسٹرکچر، عمارتوں اور مکانات کو تباہ کرنا شروع کر دیا، صیہونی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق رفاہ کے قریب 4 امدادی کارکن اسرائیلی فوج کی گولی باری کا نشانہ بنے، شمالی غزہ سے 5 روز میں مزید 57 ہزار مظلوم فلسطینی نقل مکانی کر گئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2 ہفتوں میں غزہ شہر کی صحت کی سہولیات پر 17 اسرائیلی حملے ہوئے، اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 66 ہزار 55 ہوگئی، 1 لاکھ 68 ہزار 346 فلسطینی زخمی ہوئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے