دنیا کی توجہ اس وقت غزہ میں امن منصوبے پر مرکوز ہے لیکن اسرائیل ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی عسکری عہدیدار نے بتایا ہے اسرائیل نے کئی ممکنہ منصوبے بنا رکھے ہیں جن میں ایران پر دوبارہ حملہ بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق عہدیدار کا کہنا تھا ہم مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ مختلف امکانات اور اقدامات کے لیے تیار ہیں جن میں ایک امکان ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کا بھی ہے۔