اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ ہے، یروشلم پوسٹ

ایران نے اسرائیل سے منسلک بحری جہاز کے مالک سے 170 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کردیا

دنیا کی توجہ اس وقت غزہ میں امن منصوبے پر مرکوز ہے لیکن اسرائیل ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی عسکری عہدیدار نے بتایا ہے اسرائیل نے کئی ممکنہ منصوبے بنا رکھے ہیں جن میں ایران پر دوبارہ حملہ بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق عہدیدار کا کہنا تھا ہم مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ مختلف امکانات اور اقدامات کے لیے تیار ہیں جن میں ایک امکان ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کا بھی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے