وفاقی وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا ہے بلوم برگ کے مطابق پاکستان نے ڈیفالٹ رسک میں سب سے تیز رفتار کمی کا مظاہرہ کیا۔ اس وقت پاکستان گلوبل رینکنگ میں صرف ترکیہ سے پیچھے ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ رسک میں بہتری دکھا کر مسلسل آگے بڑھنے والا واحد ملک ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر ساورن ڈیفالٹ رسک میں بہتر ہونے والی معیشت میں دوسرے نمبر پر آ چکا۔۔ اس وقت پاکستان گلوبل رینکنگ میں صرف ترکیہ سے پیچھے ہے۔
خرم شہزاد کے مطابق گزشتہ 15 ماہ میں سب سے زیادہ ڈیفالٹ رسک میں کمی دیکھی گئی۔ پاکستان پچھلے سال میں مسلسل ہر سہ ماہی میں بہتری دکھانے والا واحد ملک ہے۔