محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کا گیارھواں الرٹ جاری کردیا،شدید سمندری طوفان شکتی کمزور ہو کر طوفان میں تبدیل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شکتی کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر جنوب مغرب میں موجود ہے،طوفان آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
،سمندرمیں اونچی لہریں اور 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹاکی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج وقفے وقفے سے ہلکی بارش متوقع ہے،ماہی گیروں کو 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔