ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں 7 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاگیا جبکہ مقابلے میں 7 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان نے بتایا کہ پولیس ٹریننگ اسکول میں آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ حملے میں 7 اہلکار شہید ہوئے جبکہ خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

اسپتال ڈائریکٹر نے بتایا کہ 13 زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر لایا گیا۔

ڈی جی پبلک ریلیشنز کے پی نے بتایا کہ حملے کے وقت 200 پولیس جوان اور ریکروٹس کو ریسکیو کیا گیا، آپریشن میں ٹریننگ اسکول اور نادرا آفس کو کلیئر کیا گیا۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ اسکول ڈی آئی خان پر خودکش حملہ کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے