مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں بند کیے گئے راستے کھلنا شروع ہو گئے۔
ایکسپریس وے پر ٹریفک بحال کردی گئی،مری روڈ سے متصل سڑکیں بھی کھولی جا رہی ہیں،البتہ اسلام آباد کا ریڈ زون بدستور سیل ہے،گزشتہ رات سے موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہوچکی ہے۔
دوسری جانب جہلم کے داخلی اورخارجی راستے اج تیسرے روز بھی بند ہیں،دریائے جہلم کے پلوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے آمدورفت معطل ہےجسکی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،گوجرانوالہ کی تمام سڑکیں آج تیسرے روز بھی مکمل بند ہیں، سادھوکی، چندا قلعہ اور وزیرآباد میں خندقیں کھودی گئی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کھول دی گئی ہے،لاہورسےتمام موٹرویز کوٹریفک کےلیےکھول دیاگیا ہے۔

