سوات کےعلاقے ارکوٹ میں پولیو ٹیم پر حملہ، لیویز اہلکار شہید

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ارکوٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا گیا،۔

ڈی پی او سوات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا،فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی پی او سوات محمد عمرکاکہنا ہےکہ لیویزاہلکارعبدالکبیر کی لاش اسپتال منتقل کی جارہی ہے،واقعے کےبعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےانسدادپولیو ٹیم پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیویز اہلکار کوخراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا عبدالکبیر نےفرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا،بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پرفائرنگ کرنے والےرعایت کےمستحق نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے