لیسکو کا تعمیراتی منصوبوں کیلئے 15 اکتوبر سے مختلف علاقوں میں 6سے 8 گھنٹے بجلی کی بندش کا فیصلہ

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی  نے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے تحت 15 اکتوبر سے مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی بجلی بندش کا فیصلہ کیا ہے ۔

لیسکو نے شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے شٹ ڈاؤن کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ منصوبے کے تحت گرڈ اسٹیشنز اور گیارہ کے وی فیڈرز کو صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رکھا جائے گا ۔ اس دوران درختوں کی کٹائی، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، کمزور تاروں اورجمپرزکی تبدیلی جیسےکام مکمل کیے جائیں گے ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن سے آئندہ گرمیوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے