اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کیلئے درآمدی  مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی، ستمبر میں سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 11.01 ڈالر تھی۔

اکتوبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.23 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی جبکہ ستمبر میں سوئی ناردن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 12.01 ڈالر مقرر تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے