بھارتی پراکسیز فتنہ الخوارج کیخلاف خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز،بھارتی اسپانسرڈ 34 خوارج ہلاک،شمالی وزیرستان میں 18جنوبی وزیرستان اور بنوں میں آٹھ آٹھ ملک دشمن انجام کو پہنچ گئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج افغان سرحدکے آرپاردونوں جانب موجود فتنہ الخوارج پر قیامت بن کرٹوٹ پڑی،خیبرپختونخوا کےمختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں 34 خارجی واصل جہنم کردیئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق 13 سے15 اکتوبر کےدوران سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کےعلاقےسپن وام میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،جھڑپ میں 18 خوارج ہلاک ہوئے،دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردئیےگئے،جنوبی وزیرستان میں بھی کارروائی کےدوران 8 خوارج کو جہنم واصل کردیاگیا، بنوں میں بھی کامیاب آپریشن 8 مزید دہشتگرد مارے گئے۔۔
آئی ایس پی آر کےمطابق کارروائیاں 13سے 15اکتوبرکےدرمیان کی گئیں،علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید خوارج کے خاتمے کے لیےسینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر نےواضح کیا ہےکہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
صدرمملکت نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب کارروائیوں پرخراج تحسین پیش کیا ہے، کہاکہ دہشت گردوں کےخلاف کامیاب کارروائیاں قابل فخرہیں،سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سےملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنا ہوں گے۔
صدرمملکت نےمزیدکہا ریاست بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کوجڑ سےختم کر دےگی،عزم استحکام مہم کے تحت آپریشن پوری قوت سے جاری رہےگا،قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ہر طرح کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔