فتنہ الخوارج کی سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، آپریشن میں45 سے 50 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن  میں  45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی خیبر پختونخوا کے ضلع  مہمند سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکورٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ مہمند میں پاک فوج  نے  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیے،  کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند میں آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا،  آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاک فوج کا علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے