اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کےتجارتی حجم کا ساڑھے چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں 3 ارب آٹھ کروڑشیئرزکی ایک دن میں تجارت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا ، دوران ٹریڈنگ ایک ہزار 178 پوائنٹس کی تیزی اور ایک ہزار 425 پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک ہزار 241 پوائنٹس کمی کےبعد ایک لاکھ 63 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں تین ارب 8 کروڑ شیئرز کی ایک دن میں تجارت کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ، اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار کے الیکٹرک کے حصص میں ایک ارب شیئر کی ٹریڈنگ دیکھی گئی۔