نامور بھارتی اداکار و کامیڈین گوردھن اسرانی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ممبئی — بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین گوردھن اسرانی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ پانچ روز سے ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکار کے بھتیجے نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گوردھن اسرانی آج شام ممبئی میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔
گوردھن اسرانی نے پانچ دہائیوں پر محیط شاندار فنی کیریئر میں بھارتی سینما کو کئی یادگار اور مزاحیہ کردار دیے۔ وہ بالی ووڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں اپنی منفرد اداکاری اور مزاحیہ ڈائیلاگز کی بدولت ناظرین کے دلوں میں بس گئے۔
ان کی وفات پر ہندی فلم انڈسٹری کے فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کئی نامور اداکاروں اور ہدایت کاروں نے انہیں بھارتی مزاحیہ سینما کی پہچان قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔