بھارتی گلوکار یویوہنی سنگھ کی غیر اخلاقی بیان پر وضاحت، سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی

0

نئی دہلی – بھارتی گلوکار اور میوزک کمپوزر یو یو ہنی سنگھ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل اپنے غیر اخلاقی بیان کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

گزشتہ دنوں ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ہنی سنگھ نئی دہلی میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران شدید سردی سے متعلق ایک غیر اخلاقی بات کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ وائرل ہونے کے بعد صارفین نے گلوکار کی شدید تنقید کی اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں یو یو ہنی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے کہا:
"میری بات کا غلط مطلب نکالا گیا۔ صبح سے میرا ایک ویڈیو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے جو بہت سے لوگوں کو برا لگ رہا ہے۔ میں آپ لوگوں کو اصل کہانی بتانا چاہتا ہوں۔”

گلوکار نے وضاحت میں بتایا کہ وہ ایک شو میں بطور مہمان شریک تھے، اور اس سے ایک روز قبل مختلف ڈاکٹرز سے ملاقات کے دوران انہیں بتایا گیا کہ موجودہ نسل جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں (STDs) سے متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شو کے دوران جب جین زی کی بڑی تعداد دیکھی، تو انہیں انہیں کی زبان میں مشورہ دینا چاہا، جس کے لیے وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز میں مستعمل زبان استعمال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ہنی سنگھ نے اعتراف کیا کہ ان کے بیان میں استعمال کی گئی زبان کچھ لوگوں کو برا لگی، اور انہوں نے واضح کیا:
"میں اپنے بیان پر معافی مانگتا ہوں، میرا کسی کو ٹھیس پہنچانے کا مقصد نہیں تھا۔ انسان غلطیوں کا پتلا ہے اور میں کوشش کروں گا کہ مستقبل میں ایسی زبان استعمال نہ کروں۔”

واضح رہے کہ ہنی سنگھ ماضی میں اپنے ذہنی مسائل کے حوالے سے بھی کھل کر بات کر چکے ہیں۔ انہوں نے ایک پروگرام کے دوران بتایا تھا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر کے شدید کیس سے گزر چکے ہیں، اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے خود کو مردہ تصور کیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.