نیویارک: پاکستان نے تنازعات کے پرامن حل کیلئے اقوام متحدہ کے کردار پر زوردیا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے اصول مصلحت پسندی پر نہیں ہونے چاہئیں، فلسطین اور کشمیر انصاف سے محروم رکھے گئے، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈا پرطویل عرصہ سے حل طلب ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ آرٹیکل 25کے تحت سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عمل لازم ہے، فیصلے نظرانداز کرنے سے کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کمزور ہو رہا ہے، پائیدار امن کیلئے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔

