روس کا جوہری صلاحیتوں والا بحری ڈرون ’’پوسائیڈن‘‘ کا کامیاب تجربہ

روس کا جوہری صلاحیتوں والا بحری ڈرون ’’پوسائیڈن‘‘ کا کامیاب تجربہ

ماسکو — روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایک جوہری صلاحیتوں سے لیس جدید بحری ڈرون "پوسائیڈن” (Poseidon) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق، یہ تجربہ جوہری توانائی سے چلنے والے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے چند ہی دن بعد کیا گیا، جس سے روس کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ "کل ہم نے ایک اور وعدہ انگیز نظام، ‘پوسائیڈن’ بحری ڈرون کا اضافی تجربہ کیا۔ یہ ایسا ہتھیار ہے جسے دنیا میں کوئی نہیں روک سکتا۔”

ماہرین کے مطابق، ’’پوسائیڈن‘‘ ڈرون کو زیرِ آب لانچ سسٹم کے ذریعے روانہ کیا جا سکتا ہے، جو سمندری راستے سے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ڈرون کا جوہری انجن اسے طویل فاصلے تک بغیر رکے سفر کرنے کے قابل بناتا ہے۔

یہ ڈرون روس کے اس جدید اسلحہ پروگرام کا حصہ ہے جسے صدر پیوٹن نے "ناقابلِ شکست دفاعی نظام” قرار دیا ہے، جس میں ہائپرسونک میزائلز اور نیوکلئیر پاورڈ سسٹمز بھی شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پوسائیڈن کے تجربے سے روس نے عالمی طاقتوں، خصوصاً امریکا اور نیٹو، کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے