امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام نے بم بنانے کے الزام میں ایک افغان شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد داؤد الوک زئی کے نام سے ہوئی ہے، جسے آپریشن الائیز ویلکم کے تحت امریکا منتقل کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق محمد داؤد الوک زئی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک بم تیار کر رہا ہے۔ ویڈیو منظرِعام پر آنے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
امریکی حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

